۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری

حوزہ/ مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں یومِ حسین (ع) پر پابندی یقیناً شرپسندی پھیلانے کی سازش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ سکردو حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسن جعفری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں یومِ حسین (ع) پر پابندی یقیناً شرپسندی پھیلانے کی سازش ہے۔

انہوں یومِ حسین علیہ السّلام پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پابندی عائد کرنے کے غیر اخلاقی اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی میں یومِ حسین علیہ السّلام پر پابندی یقیناً شرپسندی پھیلانے کی سازش ہے۔ دنیا کے ہر کونے میں امام حسین علیہ السّلام کی ذات مقدس کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوتی ہیں، یہاں تک کہ غیر مسلم ممالک میں بھی امام عالی مقام کو حریت اور انقلاب کا علمدار سمجھ کر غیر مسلم بھی فیض یاب ہوتے ہیں، لیکن مسلمان ملک ہونے کے باوجود سبطِ پیامبر علیہ السلام کے حوالے سے دن منانے پر پابندی یقیناً باعث افسوس ہے۔ ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یومِ حسین علیہ السلام کو کیلینڈر میں شامل کیا جائے اور طلباء کو یومِ حسین علیہ السّلام منانے کی اجازت کا نوٹیفیکیشن دیا جائے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ اگر حالات خراب ہو جائیں تو ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ، صوبائی حکومت اور تمام وہ قوتیں ہیں جو حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے گلگت بلتستان میں زمینوں پر خالصہ سرکار کے نام سے ناجائز قبضہ کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی خالصہ سرکار نہیں ہے، یہ اصطلاح ہمیں پسند ہی نہیں ہے یہاں کی زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ خالصہ سرکار کی اصطلاح پنجاب اور سندھ میں استعمال کیوں نہیں ہوتی ہے۔ طرح طرح کی سازشوں سے ہماری زمینوں پر قبضے کی سازش کو بند کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .